ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ذاکر نائک نے ملیشیا کے وزیراعظم سے کی ملاقات، حکومت نے پھر کیا حوالگی سے انکار

ذاکر نائک نے ملیشیا کے وزیراعظم سے کی ملاقات، حکومت نے پھر کیا حوالگی سے انکار

Tue, 10 Jul 2018 00:24:39    S.O. News Service

نئی دہلی،09؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ایک طرف جہاں حکومت ہند متنازعہ اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کی حوالگی کے لئے ملیشیا کی حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہے، وہیں، دوسری طرف، نائک نے ہفتہ کے روز ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کی۔ بتا دیں کہ مبینہ دہشت گردانہ سرگرمیوں اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں متنازع اسلامی مبلغ ذاکر نائیک ہندوستان میں مطلوب ہیں۔ اس سے پہلے جمعرات کو وزیر اعظم مہاتیر نے واضح کر دیا تھا کہ ذاکر نائیک کو ہندوستان کے حوالہ نہیں کیا جائے گا۔

ملیشیائی نیوز پورٹل 'فری ملائیشیا ٹوڈے' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مہاتیر نے نائک سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات سے ایک دن پہلے ملائیشیا کے وزیراعظم نے نائک کے ملیشیائی قانون نہیں توڑنے تک انہیں ہندوستان بھیجنے کے امکان کو مسترد کر دیا تھا۔ بتا دیں کہ نائک کو ملیشیا میں مستقل رہائشی کا درجہ ملا ہوا ہے۔

ملیشیائی پورٹل نے ذرائع کے حوالہ سے کہا کہ نائک آج صبح تن ( مہاتیر) سے ملنے کے لئے گئے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ نائک نے مہاتیر سے کس موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ مہاتیر کی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ دونوں کی پہلی ملاقات تھی۔


Share: